Home Uncategorized شادی ہوگئی تو انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی،رمشا خان

شادی ہوگئی تو انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی،رمشا خان

Share
Share

لاہور: خوبرو اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو صفِ اوّل کی اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں لیکن اگر شادی ہوگئی تو پھر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی۔

اداکارہ رمشا خان کئی نامور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم اب انہوں نے انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران رمشا خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ خود کو آنے والے وقتوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ اس پر جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود کو صفِ اوّل کی اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں اور اس مقام تک پہنچنے کیلئے جو کام مل رہا ہے کر رہی ہوں البتہ اس دوران شادی ہوگئی تو پھر یقیناً انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی۔

فیلڈ میں مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوانے کیلئے مشکلات کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں مثبت انداز سے دیکھتے ہیں یا پھر منفی طور پر۔

رمشا خان نے مزید کہا کہ میں خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے ابتداء ہی میں ٹی وی سکرین کے سُپر سٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔

واضح رہے کہ 29 سالہ اداکارہ کئی ڈرامہ سیریلز “عشقیہ”، “کتنی گرہیں باقی ہیں”، “صنف آہن” اور دیگر کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...