Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ نے توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا پھر مسترد کردی

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا پھر مسترد کردی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت،عدالت نے توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا پھر مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔. جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جو ریلیف آپ نے مانگا وہ ہم نے دے دیا تھا،حیرت ہے آپ نے پھر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا،ہائیکورٹ میں کیس اب کب کے لئے مقرر ہے. وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کیس کل ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہے،اصل سوال دائرہ اختیار کا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا آپکی درخواست غیرموثر ہوچکی تھی پھر بھی ہم نے سنا اور آرڈر دیا،ہم صورتحال کو سمجھ رہے ہیں،ہم نے حکمنامے میں لکھا تھا ہائیکورٹ درخواستوں کو اکٹھا سنے،ہوسکتا ہے جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں وہ ہائیکورٹ فیصلہ کردے،پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہاہائیکورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا اس لئے سپریم کورٹ آئے ہیں. جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا اگر آپکو ریلیف نہیں ملتا تو سپریم کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے. سپریم کورٹ نے توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا پھر مسترد کردی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہم اس وقت ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتے،جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئی آرڈر ہی نہیں دیا تو ہم کیسے کیس سنیں،آپ نے بغیر آرڈر سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعہ دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی. عدالت نے قرار دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کو پہلے فیصلہ کرنے دیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...