Home نیوز پاکستان آئندہ انتخابات کیلئے تئیس سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ

آئندہ انتخابات کیلئے تئیس سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ

Share
Share

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کیلئے تلوار کا انتخابی نشان،،،جے یو آئی ف کو کتاب مل گئی۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے تئیس سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کرتے ہوئے آئی پی پی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک دیا۔

ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے۔استحکام پاکستان پارٹی چڑیا کا نشان لے لے، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے۔۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رجسٹریشن کیلئے متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن نے رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی،ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو مل گیا۔

پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول،پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ،جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون مل گیا جبکہ پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...