Home نیوز پاکستان یار دوست طعنہ دیتے رہے کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،وزیراعظم

یار دوست طعنہ دیتے رہے کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالاروں سے ملنے کا ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے۔ یار دوست طعنہ دیتے رہے کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سرینا چوک پر انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ سیاست کرتے ہوئے 38 سال ہوگئے۔ سپہ سالاروں سے ملاقاتیں رہیں حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی۔ سپہ سالاروں سے ملنے کا ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے۔ یار دوست طعنہ دیتے رہے کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اسلام آباد کی حکومت اور راولپنڈی کی اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ادارے مل کر مشاورت کریں اورپاکستان کو وہاں لے کر جائیں جس کے لیے قائد اعظم نے خواب دیکھا تھا اور عظیم قربانیاں دی گئی تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ خواہش ہے کہ ادارے اور سیاستدان مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ بارہ کہو بائی پاس منصوبے میں ا?رمی چیف جنرل عاصم منیر نے مکمل معاونت کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...