Home نیوز پاکستان قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیا

قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیا

Share
Share

اسلام آباد:قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیاپی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع ہوا اور 22جون تک جاری رہا سی ای او پی ائی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ۔

پی آئی اے کا حج آپریشن 2023 21 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 2 اگست کی شب مکمل ہوگیا۔ بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس میں جدّہ کے لئے 136 اور مدینہ کے لیے 122 پروازیں آپریٹ ہوئیں ۔حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی ۔

حج آپریشن کے دوران 96 فیصد پروازیں وقت پر یا وقت سے تھوڑا قبل روانہ ہوئیں جو کہ حج آپریشن میں شامل تمام ائیرلائنز سے بہتر تھیں۔پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61,461 حجا ج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ۔حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی ۔

سی ای او پی ائی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلی طریقے سے منظم کیا گیا جس کے لئے پاکستان اور سعودیہ عرب میں موجود ٹیمیں قابل ستائش ہیں ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...