Home Uncategorized ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئی

ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئی

Share
Share

لاہور: عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئی ہے۔

فلمساز حیا فاطمہ کی مختصر فلم ایز فار دے کین رن کو بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

فلم سے متعلق گفتگو میں حیا کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ فلم میرپور خاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے ٹکہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت سے متعلق اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتا سکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں، فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔

حیا فاطمہ نے کہا کہ یہ فلم غلام اور سجاول کی کہانیوں پر بھی مبنی ہے جنہیں ان کا اپنا خاندان ذہنی معذوری کے باعث قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حیا فاطمہ اقبال پاکستان کی نامور دستاویزی فلمساز ہیں، وہ اس سے قبل ایک اکیڈمی اور دو بار ایمی ایوارڈز حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...