Home Uncategorized لڑکیوں کو ‘”دل والا ایموجی”بھیجنے پر اب 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

لڑکیوں کو ‘”دل والا ایموجی”بھیجنے پر اب 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

Share
Share

کویت سٹی: کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور 2 ہزار دینار جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے۔

گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے، سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے کو ہراسانی میں شمار کیا جا تا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...