Home کھیل پاکستان نے ناروے میں اسٹریٹ چائلڈ کپ میں سلور میڈل جیت لیا

پاکستان نے ناروے میں اسٹریٹ چائلڈ کپ میں سلور میڈل جیت لیا

Share
Share

اوسلو: پاکستان نے ناروے میں اسٹریٹ چائلڈ کپ میں سلور میڈل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان کو پنالٹی ککس پر سولا کلب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے کے شہر اوسلومیں کھیلے گئے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سولا کلب کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔

میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی طرف سے کپتان طفیل شنواری نے گول کیا۔ پہلے گولڈن گول رول کے تحت اضافی وقت میں بھی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

سولا فٹبال کلب نے یہ فائنل ایک گول کے فرق سے اپنے نام کیا۔ بارش کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...