Home Uncategorized مجھے جنات اور پریاں نظرآتی ہیں ،اداکارہ میرا کا دعویٰ

مجھے جنات اور پریاں نظرآتی ہیں ،اداکارہ میرا کا دعویٰ

Share
Share

کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے ایک نجی ٹی وی شو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جنات اور پریاں نظر آتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا جی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان مدعو تھیں جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا کہ وہ کتنے مذہبی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے۔ ان کے پاس مؤکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی۔ اور لوگ ان کے پاس اپنی دعاؤں کے لیے آتے تھے اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہوجاتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اپنی دادی اور دادا کے پاس رہتی تھی اور ان کے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی۔ وہ پریوں یا مؤکلوں کو دیکھ سکتی تھیں جو ان کے دادا کے قابو میں تھے۔

خیال رہے کہ میرا پاکستانی اور ہندوستانی فلم انڈسٹری دونوں میں کام کرنے والی اداکارہ رہ چکی ہیں جبکہ وہ پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد ان کی فالوورز ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...