Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا،سپریم کورٹ بار

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا،سپریم کورٹ بار

Share
Share

اسلام آباد: عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ بالکل جلد بازی میں کیا گیا۔

صدر و سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ عدالت نے ملزم کو سماعت کا منصفانہ موقع فراہم کیے بغیر فیصلہ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ بالکل جلد بازی میں کیا گیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو ہدایت کی تھی کہ وہ قابل سماعت ہونے کے معاملے پر نئے سرے سے فیصلہ کریں، فاضل جج نے اس معاملے کا نئے سرے سے فیصلہ کرنے کے بجائے جلد بازی میں اپنے ہی سابقہ احکامات پر بھروسہ کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا سنائی گئی،عجلت میں فیصلہ انصاف اور قانونی عمل کے تمام طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے۔ اس طرح کے فیصلے کے وقت کا مقصد سیاسی رہنماؤں کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے باز رکھنا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے مقبول سیاسی رہنماؤں کی نااہلی اور پابندی کا تاریخی رجحان جمہوریت کے اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے منافی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ عدلیہ آئین اور اس میں درج بنیادی حقوق کی محافظ ہے ایسے فیصلے انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے عدلیہ پر سے لوگوں کے اعتماد کو ہی کم کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...