Home نیوز پاکستان پولیس نے مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا

پولیس نے مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا

Share
Share

سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

سوات پولیس نے مراد سعید کے والد محمد سعید کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے کبل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ اور کبل سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...