Home نیوز پاکستان پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری، احتجاج کرنے والے 64 کارکن گرفتار ،خواتین بھی شامل

پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری، احتجاج کرنے والے 64 کارکن گرفتار ،خواتین بھی شامل

Share
Share

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 64 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچنے والے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی ہوئی۔

پولیس نے زمان پارک کے باہر احتجاج کرنے والے 33 کارکنان کو پولیس وینز میں ڈال کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ لبرٹی چوک سے بھی دو کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی کارکن کو پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی۔ شہر بھر میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی پولیس نے احتجاج کرنے والے 15 کارکنوں کو حراست میں لیکر تھانوں میں منتقل کردیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے کارکنان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے شہر بھر سے 19 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...