Home Uncategorized یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے نئے آلات متعارف کرانے کا اعلان

یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے نئے آلات متعارف کرانے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے نئے آلات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔صارفین جلد ہی اپنے شارٹس میں سوال و جواب کے اسٹِکر بھی شامل کر سکیں گے۔

متعارف کرائے جانے والے فیچرز میں سب سے اہم اضافہ ’کولیب‘ فیچر کا ہوگا جس کی مدد سے ’سائیڈ بائی سائیڈ فارمیٹ‘ پر کسی دوسری یوٹیوب ویڈیو یا دیگر شارٹ کے برابر میں شارٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

شارٹس کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرایا جائے گا جو شارٹس فیڈ میں لائیو ویڈیوز کی جھلکیاں دِکھائے گا۔

صارفین جلد ہی اپنے شارٹس میں سوال و جواب کے اسٹِکر بھی شامل کر سکیں گے۔

پلیٹ فارم کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں ’ری کمپوزیشن ٹولز‘ کی آزمائش شروع کی جائے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین یوٹیوب ویڈیوز کو باآسانی شارٹس میں بدل سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے کچھ عرصے میں شارٹس کے عوض دیے جانے والے معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق رواں برس دوسرے سہ ماہی میں 2 ارب لاگڈ اِن صارفین نے ہر ماہ یوٹیوب شارٹس دیکھے۔ 2022 میں یہ تعداد 1.5 ارب تھی۔

گزشتہ ماہ یوٹیوب نے کمپنی کے پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے لازم شرائط میں نرمی کی تھی۔ رواں سال فروری سے یوٹیوب نے تخلیق کاروں کو شارٹس پر چلنے والے اشتہارات کا معاوضہ بھی دینا شروع کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...