Home نیوز پاکستان نواب شاہ میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے کے باعث 15 افراد جاں بحق ،40 سے زائد زخمی

نواب شاہ میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے کے باعث 15 افراد جاں بحق ،40 سے زائد زخمی

Share
Share

نوابشاہ: نواب شاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث 15 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر ایمبولینس و پولیس جائے حادثہ روانہ ہوگئی جبکہ حادثے کے بعد اَپ ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے معطل ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثہ پیش آنے والی ہزارہ ایکسپریس میں 1000 سے زیادہ مسافر بک تھے، حادثہ سرہاری اسٹیشن کے ایڈوانس سگنل کے قریب پیش آیا۔ ریلیف ٹرین کوٹری اور روہڑی سے حادثے کی طرف نکل چکی ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کراچی کے مطابق بریک دیر سے لگنے کی وجہ سے حادثے نے شدت اختیار کی، متاثرہ ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتریں۔ حادثے کے نتیجے میں کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں تاخیر کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا، چند گھنٹوں میں مشینوں کی مدد سے متاثرہ بوگیوں کو اٹھالیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے ڈی سی نواب شاہ کو ہدایت کی کہ مسافر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...