اسلام آباد:2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں 13 اگست 2018 کو شروع ہونے والی پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کل تحلیل کر دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس کل دن دو بجے طلب کرلیا گیا۔
وزیراعظم اسمبلی سے الوداعی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کل شام اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے نگران وزیراعظم پر مشاورت کے لیے کل حتمی مذاکرات ہوں گے۔
25 جولائی 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں 13 اگست 2018 کو شروع ہونے والی پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی بدھ کو تحلیل کر دی جائے گی۔
قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس کل دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا۔ ارکان اسمبلی گروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگا ۔
ارکان اسمبلی گروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاوس کے مرکزی دروازے پر ہوگا۔ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائیگا۔۔
نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے وزیر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان کل مذاکرات ہوں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیجیں گے جس پر صدر 48 گھنٹے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔