Home نیوز پاکستان حکومت کی تحلیل کا دن آگیا، وزیراعظم آج صدر کو سمری ارسال کریں گے

حکومت کی تحلیل کا دن آگیا، وزیراعظم آج صدر کو سمری ارسال کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: حکومت کی تحلیل کا دن آگیا، وزیراعظم شہباز شریف آج صدر کو سمر ارسال کریں گے۔اتحادیوں نے سر جوڑ لیے جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

نگران حکومت کی کمان کون سنبھالے گا؟ اتحادیوں نے سر جوڑ لیے جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی اور ڈاکٹر عشرت العباد کے نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے زیرغور ہیں۔

ادھر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے، شہباز شریف کو اپوزیشن کے 3 نام شیئر کروں گا، ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...

پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد:حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیزپاکستانیز...

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...