Home سیاست یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین عوام دشمن اسمبلی کے طور پر یاد رکھی جائے گی،شیخ رشید

یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین عوام دشمن اسمبلی کے طور پر یاد رکھی جائے گی،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ عوام پر بجلی اور آٹے کی مہنگائی کے بم گرائے، سائفر کو مذاق بنایا اور آج دنیا نے اْس کو حقیقت مانا، آج سائفر کی دستاویزات پر امریکی ترجمان بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین غریب دشمن، جمہوریت دشمن اور عوام دشمن اسمبلی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ اللہ کر کے 16 ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی، آج سندھ ہاوٴس میں ممبروں کی خریدوفروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔

شیخ رشیداحمد نے شہباز شریف کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن فرد جرم لگنی تھی اْسی دن وزیراعظم بن گئے، جنہوں نے صرف اپنے کیسز ختم کرائے، تقریروں، تصویروں اور تعریفوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، میڈیا کو پابند سلاسل کیا، ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے جاتے جاتے ایک دن میں 121 بل بھی پاس کروائے اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا اور جیلوں کو بیگناہ کارکنوں سے بھر دیا، عوام پر بجلی اور آٹے کی مہنگائی کے بم گرائے، سائفر کو مذاق بنایا اور آج دنیا نے اْس کو حقیقت مانا، آج سائفر کی دستاویزات پر امریکی ترجمان بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے کپڑے بیچ کر غربت اور مہنگائی ختم کرنے آئے تھے، انہوں نے غریب کے بھی کپڑے اتار دیئے، آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...