Home سیاست امید ہے کہ نگراں وزیراعظم کا نام کل فائنل ہوجائے گا نوازشریف سے بھی بات کروں گا،وزیراعظم

امید ہے کہ نگراں وزیراعظم کا نام کل فائنل ہوجائے گا نوازشریف سے بھی بات کروں گا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے حوالے سے نوازشریف سے بھی مشاورت کروں گا، اس مرحلے کو خوش اسلوبی سے طے کرلیں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت نے گزشتہ شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، اب امید ہے کہ تین دن میں نگراں وزیراعظم کا نام فائنل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے آج ملاقات ہوئی اور کل پھر ہماری بیٹھک ہوگی، امید ہے کہ نگراں وزیراعظم کا نام کل فائنل ہوجائے گا اور پھر میں نوازشریف سے بھی اس حوالے سے بات کروں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے سارا عمل مکمل کیا اور نگراں وزیراعظم کے معاملے کو بھی خوش اسلوبی سے طے کرلیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کی منظوری ہوچکی ہے، نگران حکومت کو بھی الیکشن نہیں کرانے بلکہ یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن اداروں کو الیکشن کرانا ہے ان کو بھی آئین کی پاسداری کرنی چاہے، آئینی تقاضہ ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی اتحاد کیا، تیرہ جماعتوں کا اتحاد چلانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...