Home سیاست شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز، جواب طلب

شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز، جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 15 اگست تک فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

صباحت گلزار خان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس افراد نے گھر میں گھس کر بندوق کی نوک پر میری بیٹی کو اغوا کیا ہے۔ واقعے کے بارے میں ایس ایچ او بنی گالہ کو شکایت درج کرائی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

صباحت گلزار خان نے پولیس کے ہاتھوں اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔ جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی ایس پی بنی گالہ اور ایس ایچ او بنی گالہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...