Home نیوز پاکستان نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج ہونے کی توقع ہے،وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج ہونے کی توقع ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج ہونے کی توقع ہے۔حتمی فیصلے کے لئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے بھی ملوں گا۔ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر آئین میں واضح طریقہ کار ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے 8 دن کا وقت ہے تاہم نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی کی تعیناتی پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقات کروں گا اورحتمی فیصلے کے لئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے بھی ملوں گا۔ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر آئین میں واضح طریقہ کار ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے گا جس کو آئین کے مطابق تین دن کے اندر فیصلہ کرنا ہو گا۔ پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جسے دو دن میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بطور وزیراعظم دور حکومت کے 16 ماہ 38 سالہ سیاسی کیریئر میں سب سے مشکل وقت تھا تاہم تمام شراکت داروں کیساتھ مل کر چیلینجز پر قابو پایا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...