Home کھیل بابر اعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے،ویرات کوہلی

بابر اعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے،ویرات کوہلی

Share
Share

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

بھارتی سپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد وسیم کے ساتھ میرا پہلے سے ہی رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابر اعظم مجھ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

ویرات کوہلی نے مزید بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابر اعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا اور بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے اور اب وہ تمام فارمیٹ کا شاندار کھلاڑی ہے، اس نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابر اعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔

Share
Related Articles