Home Uncategorized نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزیر آعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ اف انر پیش کیا گیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ ایوان صدر میں حلف اُٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم ہاوس پہنچے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

نگران وزیرِ اعظم کی وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی ملاقات میں افسران نے نگران وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کروایا۔

نگران وزیرِ اعظم اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم کے مابین ملاقات ہوئی ملاقات میں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا سبکدوش وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ٹرائی سروسز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں چارج سنبھالتے ہی پہلے حکم نامے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تمام وفاقی وزارتوں کو اہم امور پر بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچ کر پہلا ڈائریکٹو جاری کردیا ہے جس میں تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم ایشوز پر بریفنگ تیار کریں،تمام وزارتوں کوباری باری بلا کر بریفنگ لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم ابھی پنجاب ہاؤس میں ہی رہیں گے ،سابق وزیراعظم شہبازشریف کا سامان آج لاہور بھجوا دیا گیاہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑایک دو روز میں وزیراعظم ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...