Home Uncategorized فنکاروں کے یوم آزادی پاکستان پر مبارک باد کے پیغامات

فنکاروں کے یوم آزادی پاکستان پر مبارک باد کے پیغامات

Share
Share

لاہور: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر جہاں پوری قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی جشن منا رہے ہیں وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں، جو 14 اگست کے موقع پر مختلف تقاریب میں شریک اور سماج رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

ملک بھر میں اور بیرون ملک موجود پاکستانی فن کاروں نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’یومِ آزادی مبارک، انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو، پاکستان زندہ باد‘‘۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا۔

انہوں نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے، پاکستان زندہ باد۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر یوم آزادی کی مناسبت سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم آزادی کی خوشی منا رہی ہیں، انہوں نے اس موقع پر ملنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...