Home Uncategorized سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فرد جرم عائد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فرد جرم عائد

Share
Share

واشنگٹن:گرینڈ جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فرد جرم عائد کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے 18 اتحادیوں پر جارجیا میں 2020ء کے انتخابات میں مداخلت پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

گرینڈ جیوری نے پیر کو ایک دن کی سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی، استغاثہ نے جارجیا میں 2020ء کے انتخابات پلٹنے کیلئے ٹرمپ کی کوششوں پر ثبوت پیش کیے تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم جج رابرٹ مک برنی نے جاری کی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...