Afghan internally displaced refugee women stand in a queue to identify themselves and get cash as they return home to the east, at the United Nations High Commissioner for Refugees (UNHCR) camp in the outskirts of Kabul on July 28, 2022. - Hundreds of internally displaced Afghans who had taken refuge in the capital left for their homes in the country's eastern provinces Thursday, almost a year after the war that forced them to flee ended. (Photo by Wakil KOHSAR / AFP)
Home Uncategorized لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رہے گی،طالبان حکومت

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رہے گی،طالبان حکومت

Share
Share

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے واضح کیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رہے گی۔ طالبان نے لڑکیوں کی چھٹی جماعت سے آگے کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے

غیرملکی خبرایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 2 سال مکمل ہونے کے بعد حکومت کواندرونی یا بیرونی کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ملک میں نافذ قوانین کے لیے اسلام سے قانونی حیثیت حاصل کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رہے گی۔خواتین کی تعلیم سے متعلق مذہبی اسکالرز میں اختلاف رائے موجود ہے اس لیے تجویز دی گئی ہے کہ لڑکیوں کے اسکول جانے سے زیادہ اہم ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے لڑکیوں کی چھٹی جماعت سے آگے کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد ملازمتوں سے بھی محروم ہو چکی ہے۔ 15 اگست 2021 میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا جب امریکا کی زیر قیادت 20 سال تک لڑنے والی نیٹو فورسز وہاں سے نکل گئی تھیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...