Home Uncategorized بحیرہ اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

بحیرہ اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

Share
Share

پرتگال :بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 کو بچا لیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا جہاں درجنوں افراد سے بھری کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

مقامی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے۔

کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا اور 40 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس حوالے سے سینیگال کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کیپ وردے کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو پیش آئے حادثے کے بعد 38 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

ہرسال سینکڑوں تارکین وطن غربت اور تنگدستی سے نجات پانے کیلئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں ، اکثروہ سمگلنگ میں ملوث کشتی یا موٹربوٹس سے سفر کرتے ہیں جو کہ ان سے منہ مانگا معاوضہ طلب کرتے ہیں ۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...