Home Uncategorized علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ منسا ملک کا الزام

علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ منسا ملک کا الزام

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ منسا ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ معروف اداکارہ علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی سیون میں منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی سیون میں منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔

درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔

منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جو عہد وفا سمیت چند دیگر بڑے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...