Home Uncategorized واٹس ایپ کے ویب ورژن کیلئے نیا سکیورٹی سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ کے ویب ورژن کیلئے نیا سکیورٹی سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

Share
Share

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کا سکیورٹی سسٹم مزید بہتر بنانے کیلئے نیا سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ ویب کا بیٹا ورژن (2.2333.11) مخصوص صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے، اس ورژن میں نئے سکرین لاک فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ہیکرز کو چیٹ سے دور رکھنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ہیکرز کو چیٹ سے دور رکھنے کیلئے بنایا گیا ہے، اس سسٹم کے تحت سکرین لاک فیچر کو آن کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب پر اپنی چیٹ تک رسائی کیلئے صارف کو ایک پاسورڈ ڈالنا ہوتا ہے۔

اگر کوئی شخص اپنا پاسورڈ بھول جاتا ہے تو اس کو واٹس ایپ سےلاگ آؤٹ ہوکر سمارٹ فون سے دوبارہ کیو آر کوڈ سکین کرتے ہوئے لاگ ان ہونا ہوگا۔

واٹس کے سکیورٹی سسٹم میں اس نئے فیچر کے اضافے کے بعد صارفین کو اس بات کا یقین رہے گا کہ ان کی چیٹ محفوظ ہے، چاہے صارف اپنے کمپیوٹر سے دور ہی کیوں نہ ہو۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...