Home نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ کا حسان خان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا حسان خان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے تحریری حکم جاری کیا، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فریقین حسان نیازی کی بازیابی کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروائیں، اگر حسان نیازی کسی فریق کی تحویل میں ہے تو 18 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...