Home نیوز پاکستان نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کا آج حلف اٹھانے کا امکان

نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کا آج حلف اٹھانے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، تقریب شام کے وقت ایوان صدر میں ہو گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اراکین سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اہم وزارتوں کیلئے نام تجویز کر دیئے گئے ہیں، ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ گوہر اعجاز وزیر تجارت، ڈاکٹر تابش گوہر نگران وزیر توانائی ہوں گے، انیق احمد اور ڈاکٹر عمر سیف کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج شام5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی، ڈاکٹر وقار اور احد چیمہ کے نام بھی نگران کابینہ کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ سرفراز بگٹی، محمد علی، سلطان آلانہ، جلیل عباس جیلانی کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم کی کابینہ کیلئے مزید ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...