Home Uncategorized سعودی عرب اور ایران کے دفاعی حکام کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

سعودی عرب اور ایران کے دفاعی حکام کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

Share
Share

ماسکو : سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ دفاعی حکام کی ملاقات میں دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق وزیرِ دفاع کے معاون طلال العتیبی نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف عزیز ناصر زادہ سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اس ملاقات کو نئی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق العتیبی نے روس، چین اور پاکستان کے دفاعی حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران میں عہدے داروں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، انھوں نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ ان کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں 7 سال کے بعد تعلقات بحال ہوئے تھے۔

روس کی وزارتِ دفاع کے زیراہتمام بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس میں مختلف ممالک کے 26 وزرائے دفاع ، 16 نائب وزرائے دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف نے شرکت کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...