Home نیوز پاکستان لاہور پولیس نے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیا

لاہور پولیس نے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیا

Share
Share

لاہور: لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق حسان نیازی کے کیس کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو گا، کیس کے متعلق تمام ثبوت اور شواہد بھی فوجی عدالت میں بھجوا دئیے گئے، حسان نیازی عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس مقدمے میں نامزد ہے۔

حسان نیازی پر کور کمانڈر کی یونیفارم لہرانے کا الزام ہے، سانحہ 9 مئی کے بعد فرار ہو گیا تھا، حسان نیازی کو گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا پولیس نے ایک فیکٹری سے گرفتار کیا تھا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے حسان نیازی کو ایک مقدمے کی تفتیش کے لیے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، کوئٹہ پولیس اب ملزم حسان نیازی سے تفتیش کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...