Home نیوز پاکستان مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں مسئلہ عوام کو تکلیف دینا نہیں ریلیف دینا ہے،شیخ رشید

مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں مسئلہ عوام کو تکلیف دینا نہیں ریلیف دینا ہے،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اقتصادی اور معاشی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، مسئلہ عوام کو تکلیف دینا نہیں ریلیف دینا ہے، غریب کا چولہا نہیں چل رہا اور عوام کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔ الیکشن کا معاملہ آئینی سے زیاده اقتصادی اور سیاسی بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر ایک مہینے میں ہی 37 روپے پٹرول کی قیمت بڑھ جائے، چینی اور آٹے کی فی کلو قیمت ایک ہو جائے اور بجلی کا بنیادی یونٹ 55 روپے فی یونٹ پر چلا جائے تو کوئی حکومت گردشی قرضہ کنٹرول نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور معاشی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، مسئلہ عوام کو تکلیف دینا نہیں ریلیف دینا ہے، غریب کا چولہا نہیں چل رہا اور عوام کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 16 مہینے میں شہباز شریف بطور وزیراعظم نواز شریف کو نہیں لاسکے اب خود بھی اس کے پاس لندن چلے گئے ہیں، دبئی اور لندن میں ہونے والی ساری سیاسی بیٹھکیں بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں اور سارے ٹھنڈے ٹھار ہو گئے ہیں۔

جڑانوالہ واقعہ سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس واقعہ نے ساری دنیا کے میڈیا میں پاکستان کو رسوا کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...