Home سیاست اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ان کے حالیہ ٹوئیٹ پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے، اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ صدر مستعفی ہوں، صدر مؤثر انداز میں دفتری کام کرنے میں ناکام رہے ہیں اللہ ہماری مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری امور فائلز کے ذریعہ پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں، عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے، اس طرح کے بیانات مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023ء پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...