Home Uncategorized پالتو کتے نے اپنے مالک کی شادی داؤ پر لگا دی

پالتو کتے نے اپنے مالک کی شادی داؤ پر لگا دی

Share
Share

بوسٹن:امریکہ کے شہر بوسٹن میں ایک کتے نے اپنے مالک کا پاسپورٹ اس کی شادی سے کچھ روز قبل چبا ڈالا، جس کی وجہ سے شہری کی شادی خطرے میں پڑ گئی۔

ڈوناٹو فراترولی نامی شخص کی شادی اس وقت خطرے میں پڑگئی جب پالتو کتے نے ان کی شادی سے چند روز قبل امریکی پاسپورٹ کے چند صفحات چبا ڈالے۔

شہری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی منگیتر کے ساتھ جمعرات کو شادی سے متعلق فارمز بھرنے کیلئے مقامی سٹی ہال گئے ہوئے تھے، کیونکہ 31 اگست کو ان کی شادی طے ہے، تاہم جب ہم وہاں سے فارغ ہو کر گھر واپس لوٹے تو ایک پریشان کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈوناٹو نے کہا کہ گھر واپس لوٹنے پر ہم نے دیکھا کہ کتا ہمارے پاسپورٹ کو چبا چکا تھا، جسے دیکھ کر ہم پریشان ہوگئے، کیونکہ اٹلی کیلئے ہماری جمعے کی فلائٹ تھی۔

ڈوناٹو اور اس کی منگیتر کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد اپنا نیا پاسپورٹ بنوالیں اور اس کیلئے ہم نے حکام سے مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...