Home Uncategorized شہابِ ثاقب کے سبب بننے والا دنیا کا سب سے بڑا گڑھا آشکار ہو گیا

شہابِ ثاقب کے سبب بننے والا دنیا کا سب سے بڑا گڑھا آشکار ہو گیا

Share
Share

سِڈنی: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک دیہی علاقے میں شہابِ ثاقب کے سبب بننے والا دنیا کا سب سے بڑا گڑھا دریافت ہوا ہے، یہ گڑھا ڈائنوسار کے معدوم ہونے کا سبب بننے والے شہابِ ثاقب سے دُگنا طاقتور قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنو فزکس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ڈینی لیکوئین میں پائے جانے والے اس گڑھے کا قطر 520 کلو میٹر تک متوقع ہے۔

اس گڑھے کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میکسیکو میں موجود چِکسولیوب گڑھے سے تین گُنا بڑا ہے، چِکسولیوب گڑھا 6 کروڑ 50 لاکھ سال قبل زمین پر گرنے والے شہابِ ثاقب کے سبب وجود میں آیا تھا جس کی وجہ سے تمام ڈائنو سار معدوم ہوگئے تھے۔

اس گڑھے کا کھدائی کے بعد جائزہ لیا جانا باقی ہے لیکن ماہرین کے خیال میں اس کا تعلق بھی جانداروں کی بڑی تعداد میں اموات سے ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ گڑھا اوڈوویشئن دورِ معدومیت کے آخر کے دوران 44 کروڑ 38 لاکھ سے 44 کروڑ 52 لاکھ سال قبل وجود میں آیا، اس وقوعے کے دوران زمین 85 فی صد زندگی ختم ہوگئی تھی۔

تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر اینڈریو گلِیکسن کے مطابق یہ گڑھا ممکنہ طور پر تقریباً 51 کروڑ 40 لاکھ سال قبل کیمبرین دور کا بھی ہوسکتا ہے۔

زمین کی طویل تاریخ میں متعدد بار بڑے شہابِ ثاقب اس سے آ کر ٹکرائے ہیں جن کے سبب بننے والے گڑھوں میں آسٹریلیا میں کم از کم 28 مصدقہ اور 43 ممکنہ گڑھے موجود ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...