Home نیوز پاکستان امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Share
Share

کراچی: امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 300 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...