Home سیاست توشہ خانہ کیس، خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے

توشہ خانہ کیس، خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد:معروف قانون دان خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔

خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کا مشورہ دے رہے تھے۔

ذرائع کاکہناہے کچھ وکلاء نے خواجہ حارث کو کہا آپ بینچ پر اعتراض نہ اٹھائیں مگر ہمیں اجازت دیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...