Home نیوز پاکستان امریکی سفیرکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے حمایت کی یقین دہانی

امریکی سفیرکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے حمایت کی یقین دہانی

Share
Share

اسلام آباد:امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماوٴں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔

انہوں نے امریکہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...