Home سیاست الیکشن کمیشن مشاورت ،پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

الیکشن کمیشن مشاورت ،پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

Share
Share

کراچی:چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں وفد کو الیکشن کمیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن وفد بھیجنے اور وفد کی تشکیل کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کرے گی، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سی اے سی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئیں گے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو 29 اگست کو بریفنگ کیلئے دعوت دی ہے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے مؤقف کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...