Home سیاست جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں، بشریٰ بی بی

جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں، بشریٰ بی بی

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔ 70 سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان حلفی میں بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جدوجہد، ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ دوران قید عمران خان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔

بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ 70 سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...