Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاپیر کو ملاقات نہ کروانے کی صورت میں اٹک جیل کے سامنے بیٹھنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاپیر کو ملاقات نہ کروانے کی صورت میں اٹک جیل کے سامنے بیٹھنے کا اعلان

Share
Share

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ذرائع سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کو چھوڑنے کا کہا گیا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کا جواب تھا کہ کوئی اپنا گھر بھی چھوڑتا ہے۔ انہوں نے پیر کو بھائی سے ملاقات نہ کروانے کی صورت میں اٹک جیل کے سامنے بیٹھنے کا اعلان کردیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان اور عظمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائی کورٹ آ کر پریشانی ہوئی، سنا ہے کہ وکیل کا پیٹ خراب ہو گیا ہے اور وہ بستر پر پڑ گئے ہیں۔ جتنے دن چیئرمین تحریک انصاف جیل میں ہیں ان کے پیٹ خراب ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انصاف نہیں دے پا رہے اس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ بیبس ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ حکام کی زمہ داری ہے۔ یہ پیٹ خراب کا ڈرامہ ختم ہونے تک ذمہ داری متعلقہ حکام کی ہے۔ پنگ پانگ گیم کھیلی جا رہی ہے۔ اب میں بولی ہوں تو مجھے بھی اب جیل میں ڈال دیں گے ہم سب کو بھی ڈال دیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ میرے اوپر 4 اور عظمہ خان پر 6 کیسز بنا دیے گئے ہیں۔ ہم نے بیک پیک کر رکھا ہے ڈال دیں جیل میں۔ لیکن یاد رکھیں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جھکے گا اس کو تو وقت مل گیا ہے قرآن پڑھ رہا ہے۔ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے پیر کو ملاقات کا موقع ملے گا۔ اگر پیر کو اجازت نہ دی گئی تو پیر کو اٹک جیل کے باہر جا کر بیٹھ جائیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے مہمان ہیں وہ جیل میں ان پر بوجھ بنتے جائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم اور نمل کے دفتر میں آ کر ہراساں کرتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر بھیجنے سے متعلق مختلف ذرائع سے رابطے کیے گئے ہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھلا کوئی اپنا گھر بھی چھوڑ کر جاتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...