Home نیوز پاکستان لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا ء اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا ء اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا ء اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ واپسی پر لفٹ میں آدھے گھنٹے تک پھنسے رہے ،ان کے ساتھ نعیم حیدر پنجوتھا، علی اعجاز بٹر سمیت دیگر وکلا بھی موجو د تھے۔

عملے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھل سکا جس کے باعث لفٹ کے باہر کھڑے وکلا نے لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

لطیف کھوسہ اور دیگروکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل پر لفٹ میں پھنسے اور لفٹ گراوٴنڈ فلور تک نہ پہنچی جس کے بعد لفٹ کے باہر موجود وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔

تاہم سی ڈی اے ریسکیو اہلکاروں کی کوششو ں کے بعد لفٹ میں پھنسے وکلا کو نکال لیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...