Home Uncategorized بھارتی سکول ٹیچرکی مسلمانوں سے نفرت،ہندو طالب علم سے مسلمان بچے کوتھپڑلگوادئیے

بھارتی سکول ٹیچرکی مسلمانوں سے نفرت،ہندو طالب علم سے مسلمان بچے کوتھپڑلگوادئیے

Share
Share

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک پرائیویٹ اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں موجود طلبہ کو مسلمان طالب علم کو تھپڑ مارنے کی ہدایت کرتی ہے جس کی ویڈیو اب پولیس کو بھی مل گئی ہے، اب اس ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیم کو ایکشن لینے کے لیے کہا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس معاملے سے متعلق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مسلمان ہے، خاتون ٹیچر نے میتھس (ریاضی) کے ٹیبل نہ سیکھنے پر کلاس میں موجود دیگر طالب علموں کو لڑکے کو تھپڑ مارنے کو کہا اور اس حوالے سے اسکول کی پرنسپل سے بھی بات کی ہے۔

بھارتی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ خاتون ٹیچر نے تعصبانہ جملے بھی استعمال کیے۔بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون ٹیچر نے کہا ہے کہ مسلمان بچوں کی مائیں جو اپنے بچوں کی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتیں وہ ان کے تعلیمی زوال کی ذمے دار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے بھی ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ اسکول کے خلاف الزامات نہیں لگائیں گے کیونکہ ان کا اسکول حکام کے ساتھ سمجھوتہ ہوچکا ہے۔

لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کو مزید اس اسکول میں نہیں بھیجیں گے، اسکول نے فیس واپس کر دی ہے اور وہ اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

اس حوالے سے کانگریس کے رکن اسمبلی راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں امتیازی سلوک کا زہر بونا اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی مٹی کا تیل ہے جو بی جے پی نے ڈالا ہے جس نے ملک کے ہر کونے میں آگ لگادی ہے۔ ان سے نفرت نہ کریں، ہم سب کو مل کر ان کو پیار سکھانا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...