Home نیوز پاکستان خیبرپختونخواکے21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

خیبرپختونخواکے21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا عمل خوس اسلوبی سے جاری ہے۔

صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہواجو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کے پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...