Home نیوز پاکستان این ایچ اے نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

این ایچ اے نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

Share
Share

لاہور: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 1100 روپے ٹول ٹیکس دینا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر گاڑی سے فی کلو میٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی، موٹر وے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2 ہزار 590 روپے وصول کیے جائیں گے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق مسافر بسوں کو 10 روپے 29 پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے 3 ہزار 690 روپے دینا ہوں گے۔

کارگو ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہو گیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر ٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلو میٹر وصول کرے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...