Home نیوز پاکستان نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، فاروق ستار

نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، فاروق ستار

Share
Share

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء فاروق ستار کاکہناہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں لازمی ہیں نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی کی نیت پر شک کرنے کا موقع نہ دیا جائے، آئین کے تمام تقاضوں کو ہر حال میں پورا کیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اگر نئی مردم شماری کے نتائج سامنے آگئے تو نئے انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں لازمی ہیں، الیکشن کمیشن کی تجویز کی ہم نے تائید کی اور الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن دفتر اسلام آباد پہنچا اور وفد میں جاوید حنیف اور زاہد ملک بھی شامل تھے۔

Share
Related Articles

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...

معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال: افواجِ پاکستان کی قوم کو دلی مبارکباد، آئی ایس پی آر

عسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام راولپنڈی: Inter-Services Public Relations...

معرکۂ حق: دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام اسلام آباد: Shehbaz Sharif نے معرکۂ...