Home Uncategorized حبا بخاری کی شوہر کیساتھ محبت بھری گفتگو موزوں بحث بن گئی

حبا بخاری کی شوہر کیساتھ محبت بھری گفتگو موزوں بحث بن گئی

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور و خوبرو اداکارہ حبا بخاری کی سوشل میڈیا پر شوہر آریز احمد کے ساتھ ہونے والی گفتگو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اداکار آریز احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بازو پر پٹی باندھے دیکھا جا سکتا ہے، تصویر بارے خیال کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے کسی نئے پراجیکٹ کے موقع پر لی گئی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ “محبت اس سے کرو جو تمھارے لیے گولی کھا سکتا ہو، وہ کہتے ہیں ناں ’’آئی وِل ٹیک آ بلیٹ فور یو (I will take a bullet for you)”

مذکورہ پوسٹ پر اداکار کی اہلیہ حبا بخاری نے کمنٹ کر کے پوچھا ’واقعی؟‘ ، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی شک ہے آپ کو ؟، حبا نے کہا کہ ” کہہ دو گے تو یقین ہو جائے گا” ، اس پر احمد نے حبا کا دل جیتنے والا ایک جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “آپ آزما لیں”۔

سوشل میڈیا پر اس اداکار جوڑی کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے ان سوال جواب پر مشتمل کمنٹس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ چند صارفین اس گفتگو پر دونوں کو “اٹینشن سیکر” بھی کہہ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...