Home Uncategorized مصری خاتون کا شوہر سے طلاق پر جشن،کیک بھی کا ٹا

مصری خاتون کا شوہر سے طلاق پر جشن،کیک بھی کا ٹا

Share
Share

قاہرہ:مصری خاتون نے بے وفا شوہر سے طلاق پر ناصرف جشن منایا بلکہ سڑک پر کھڑے ہوکر راہگیروں کو سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مصری خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شوہر سے علیحدگی اور عدت کے بعد سڑک پر جشن مناتے دیکھا گیا اس دوران خاتون نے راہگیروں میں سونے کے تحائف بھی بانٹے۔

ویڈیو میں خاتون کو سجے سنورے کیک کے ساتھ کھڑے میڈیا سے گفتگو کرتے دیکھا گیا، جشن مناتی خاتون کے کیک پر’ طلاق مبار ک ہو طلاق مبارک ہو ‘ درج تھا۔

خاتون نے بتایا کہ اس موقع پر انھوں نے راہگیروں میں سونے کے تحائف تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا، مصری خاتون نے یہ بھی کہا کہ طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی جسے میں بالکل قبول نہیں کرتی لہٰذا میں طلاق پر اداس نہیں ہوں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...