Home Uncategorized نیپالی کھلاڑی بھی ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہوگئے

نیپالی کھلاڑی بھی ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہوگئے

Share
Share

ملتان: نیپالی کھلاڑی بھی ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہو گئے۔نیپالی کھلاڑی نے کہا کہ حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی سوہن حلوہ پیش کیا جس کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی، حلوہ پیش کرتے ہوئے فہیم اشرف نے بتایا کہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے۔

ملتان کی سوغات کا لطف اٹھاتے ہوئے نیپالی کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے، اس کا الگ ذائقہ ہے۔

نیپالی کرکٹر نے فہیم اشرف سے کہا کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کو کھلائیں گے۔

نیپالی کرکٹر نے ساتھ ہی یہ راز بھی پوچھ لیا کہ ٹاس جیتا تو کیا کریں گے؟ اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں بیٹنگ کرنی چاہیے مگر معلوم نہیں کپتان کیا فیصلہ کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...